لاہور:فائرنگ سےزخمی ٹریفک وارڈن عرفان اللہ جاں بحق

لاہور:فائرنگ سےزخمی ٹریفک وارڈن عرفان اللہ جاں بحق
کیپشن: لاہور:فائرنگ سےزخمی ٹریفک وارڈن عرفان اللہ جاں بحق

ویب ڈیسک:بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے ٹریفک وارڈن عرفان اللہ جاں بحق ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے عرفان اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں لاہور ٹریفک پولیس شہید کی فیملی کے ساتھ ہے، شہید ٹریفک وارڈن عرفان اللہ ایماندار اور محنتی آفیسر تھا۔

شہید ٹریفک وارڈن عرفان اللہ نے سوگواران میں پانچ بیٹے اور بیوہ شامل چھوڑے ہیں ۔

واضح رہے گزشتہ روز محلے میں بچوں کی وجہ سے لڑائی ہورہی تھی کہ ٹریفک وارڈن عرفان اللہ اپنے بھائی کے ساتھ معاملہ رفع دفع کرانے پہنچے تو ملزمان نے دونوں بھائیوں پر فائرنگ کردی۔

Watch Live Public News