اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کپتان بابر اعظم اور ٹیم کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان لمحات میں مجھے آپ سب کے احساسات کا خوب ادراک ہے کیونکہ کرکٹ کے میدان میں مجھے بھی ایسی ہی مایوسیوں کا سامنا رہا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1458867003985379332?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1458867003985379332%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F269244- وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ مگر جس معیار کا کھیل آپ نے پیش کیا اور جیت کے بعد جس نوعیت کی عاجزی آپ نے دکھائی، اس پر آپ سب کو فخر ہونا چاہیے۔ ٹیم آسٹریلیا کو جیت مبارک!