رضوان کی سیمی فائنل سے قبل آئی سی یو میں موجودگی کی تصویر سامنے آگئی

رضوان کی سیمی فائنل سے قبل آئی سی یو میں موجودگی کی تصویر سامنے آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے پاکستان کے اوپنر محمد رضوان کو "واریئر" قرار دے دیا، انہوں نے انکشاف کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر محمد رضوان نے میچ سے ایک روز قبل دو راتیں ہسپتال میں گزاریں۔

محمد رضوان نے پاکستان کے لیے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 67 رنز کی اپنی اننگز میں چار چھکے لگائے، وہ اس سے قبل سینے کے شدید انفیکشن میں مبتلا تھے۔ انہوں نے آئی سی یو میں دو راتیں گزاریں۔

علاوہ ازیں قومی ٹیم کے ڈاکٹر نجیب نے بابراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ محمد رضوان دو روز ہسپتال میں داخل رہے وہ آئی سی یو میں تھے، ٹیم کا مورال ڈاؤن نہ ہو اس وجہ سے کسی کو آگاہ نہ کیا۔پاکستان کی ٹیم کے ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے کہا محمد رضوان کو 9 نومبر کو سینے میں شدید انفیکشن ہوا جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا، انہوں نے کہا کہ ہم رضوان کے عزم اور استقامت کو دیکھ سکتے ہیں، انہوں نےملک کے لیے کارکردگی دکھانے کے لیے زبردست جذبہ دکھایا۔

خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں گزشتہ روز آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔ قومی ٹیم اس سے پہلے کھیلے گئے ایونٹ کے تمام میچوں میں ناقابل شکست رہی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی سکواڈ آج رات 1:45 بجے دبئی سے بنگلا دیش روانہ ہوگا۔ ٹیم میں شمولیت کیلئے افتخار احمد آج سہ پہر 3 بجے دبئی پہنچیں گے۔ سکواڈ بنگلا دیش میں ایک روز قرنطینہ کرے گا۔ اس کے بعد قومی ٹیسٹ سکواڈ 21 نومبر کو لاہور سے بنگلا دیش روانہ ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان سیریز 19 نومبر سے ڈھاکہ میں شروع ہوگی۔ سیریز میں تین ٹی ٹونٹی میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکہ میں شیڈول ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔