لاہور: علی سرفراز ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور تعینات ہو گئے ہیں ، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علی سرفراز کی ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور تعیناتی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز حکومت کی جانب سے ڈی جی نیب لاہور مرزا سلطان محمد سلیم کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں نیب اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔