ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل : انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ فٹ ہو گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل : انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ فٹ ہو گئے
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے سے قبل انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ فٹ ہو گئے ہیں اور فائنل میں ان کی شرکت متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری کے باعث بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں شرکت نہیں کرسکے تھے، تاہم اب فاسٹ بولر مارک ووڈ فٹ ہو گئے ہیں ،وہ میلبرن میں پریکٹس سیشن میں بھی بھرپور حصہ لیتے اور نیٹ پر بولنگ کرتے دکھائی دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کے خلاف فائنل میں انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں کرس جارڈن کی جگہ شامل ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک 4 میچز میں 9 وکٹیں لے چکے ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ءکا فائنل کل (اتوار ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ٹرافی کی جنگ جیت کیلئے پر عزم ہیں ۔ میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور آئی سی سی نے فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کرتے ہوئے ریزرو ڈے پر اضافی وقت کی گنجائش 2سے بڑھا کر 4 گھنٹے کردی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔