گورنر کی منظوری کے بعد جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نگران وزیر اعلی کے پی مقرر

گورنر کی منظوری کے بعد جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نگران وزیر اعلی کے پی مقرر
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی منظوری کے بعد جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کےپی کے نگران وزیر اعلی ٰ بن گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے نام پر مشاورت کے لیے چیف منسٹر ( سی ایم ) ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی شریک ہوئے۔جس میں دونوں رہنماؤں نے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کرلیا۔ بعد ازاں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کیجانب سے نامزد کردہ جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ کی بطور نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نامزدگی کی منظوری دیدی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، جس کے باعث صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔