پنجاب حکومت ان ایکشن، سوشل میڈیاپرجھوٹی خبر نشر کرنےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی

پنجاب حکومت ان ایکشن، سوشل میڈیاپرجھوٹی خبر نشر کرنےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی
کیپشن: پنجاب حکومت ان ایکشن، سوشل میڈیاپرجھوٹی خبر نشر کرنےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی

ویب ڈیسک: (دانش منیر ) جھوٹی خبر نشر کرنےوالوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرنے فیصلہ،پنجاب حکومت اب سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر پر ایکشن لے گی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز چلانے والوں کو ڈیفامیشن ایکٹ کا سامنا کرنا پڑے گا،پنجاب حکومت سوشل میڈیا پر   فیک نیوز چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرے گی،ٹی وی چینلز کی مانند سوشل میڈیا کی بھی نگرانی کی جائے گی، 11 کروڑ لاگت سےڈی جی پی آر کو اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائیگا،ڈی جی پی آر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لیس سنٹرل سوشل میڈیا مانیٹرنگ روم قائم ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مربوط مانیٹرنگ کے لیے ڈیویژنل انفارمیشن دفاتر کا قیام بھی کیا جائیگا۔

سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر سید طاہر ہمدانی  کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ہمارا مانیٹرنگ کا نظام مزید مضبوط ہوگا۔

سیکرٹری آئی اینڈ سی کا کہنا ہےکہ نئے نظام سے ڈیجیٹل فورم کی مانیٹرنگ آسان ہوگی۔

سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر سید طاہر ہمدانی  کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم کے تحت کئی برس قبل بھی فورم پر دستیاب ہوگی،سالوں بعد بھی اگر کسی انفارمیشن کی ضرورت ہوگی تو وہ اس منصوبے سے ون کلک پر دستیاب ہوگی۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔