باراتیوں کی کوسٹر دریا میں جاگری،18ہلاک،دلہن کوبچالیاگیا

باراتیوں کی کوسٹر دریا میں جاگری،18ہلاک،دلہن کوبچالیاگیا
کیپشن: باراتیوں کی کوسٹر دریا میں جاگری،6ہلاک،دلہن کوبچالیاگیا

ویب ڈیسک: استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گر گئی ،اب تک 18 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر استور کا کہنا ہے کہ  اب تک 18لاشوں کو نکال لیا گیا ہے. 16  جاں بحق افراد کی میتیں استور ڈی ایچ کیو میں لائی گئی ہیں۔ جبکہ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ  8 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر  MSN. 9696 کا بوقت تقریبا 12:30 بجے تھلیچی پل کے قریب دریا برد ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوسٹر میں 25 کے قریب مسافر  سوار تھے ،ایک زخمی اور ایک شخص کی میت نکالی گئی ہے ۔حادثے کا شکار کوسٹر میں دلہن بھی سوار تھی جس کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا ہے،کوسٹر حادثے میں پنجاب کے علاقےچکوال سے تعلق رکھنے والے تین باراتی بھی سوار تھے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے افسوس ناک حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ 2 افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں،بس میں 23 افراد سوار تھے دو لاشوں کو اور ایک زخمی عورت کو دریا سے نکالی گیا ہے.4 مزید خواتین کی نعشیں دریا سے برآمد کی گئی ہیں،ریکور ہونے والے افراد کی ٹوٹل تعداد 6 ہوگئی ہے۔

صدر مملک آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے گلگت میں کوسٹر کے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔

صدر مملکت نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور کہا ہے کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے ورثاء کے ساتھ ہیں، صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اظہار افسوس: 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گلگت بلتستان میں دریا میں گاڑی گرنے سے  قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ  جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

Watch Live Public News