(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 1 خارجی کو ہلاک کردیا جبکہ 1 کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبزا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک خارجی ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیے گئے ہیں ۔علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کی صورت میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔