ویب ڈیسک: ڈیرہ غازی خان وین اور ٹرک میں تومی موڑ کے قریب خوف ناک حادثہ پیش آیا۔ جس کے نتیجہ میں 4 اساتذہ جاں بحق ہوگئی جبکہ متعدد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں نجی تعلیمی ادارے کے سٹاف کی وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ چارٹر سکول کے پرنسپل سمیت 4 ٹیچرز موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ متعدد سٹاف ممبرز شدید زخمی ہوئے ہیں۔
خان زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی جی خان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ نجی چارٹر سکول کے پرنسپل سید امجد ٹیچرز کرن ، نوشین ، طاہرہ ٹریفک حادثے میں جانبحق ہو گئے ہیں۔ وین حادثے میں سات افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
پرنسپل سید امجد علی اور ان کا سٹاف ڈی جی خان سے سکول پڑھانے کے لیے آرہا تھا۔