’تیل کی پیداوار میں کمی، سعودیہ کو نتائج بھگتنا ہوں گے ‘

’تیل کی پیداوار میں کمی، سعودیہ کو نتائج بھگتنا ہوں گے ‘
امریکہ کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ تیل کی پیدوار میں کمی پر سعودی عرب کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے صدر جوبائیڈن جوبائیڈن نے کہا کہ یہ نہیں بتاوں گا کہ میرے ذہن میں کیا ہے مگر سعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ تیل کی پیداوار میں کمی امریکی مفادات کے خلاف ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اوپیک پلس نے نومبر سے تیل کی پیداوار میں یومیہ 20 لاکھ بیرل کمی کا اعلان کیا ہے ۔ اوپیک پلس کے فیصلے سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ روس یوکرائن جنگ کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ روس ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی غلطی کبھی نہیں کرے گا پیوٹن نے یوکرین جنگ شروع کرنے سے پہلے غلط اندازہ لگایا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔