شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، شاداب

شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، شاداب
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان نے ایشیاء کپ فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاداب خان نے کہا 'کیچز وِن میچز ، معذرت، میں اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں نے ٹیم کو مایوس کیا'۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میچ میں نسیم شاہ ، محمد نواز اور حارث رؤف کی کارکردگی ہمارا مثبت پہلو رہی ہے جبکہ محمد رضوان نے بھی اچھی کوشش کی۔ شاداب خان نے کہا کہ پوری ٹیم نے اپنی جانب سے پوری کوشش کی تھی، میں سری لنکا کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ یاد رہے کہ آل راونڈر شاداب خان نےایشیاء کپ فائنل میں سری لنکن اننگز کے دوران راجا پکسا کے اہم 2 کیچز ڈراپ کیے، جس کے بعد راجا پکسا نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے پینتالیس گیندوں پر 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور پاکستانی ٹیم کیلئے 171 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔ ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ 20 اوورز میں147رنز بناسکے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔