سعودی عرب: سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز مذاق کرنے پرسخت سزائیں

سعودی عرب: سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز مذاق کرنے پرسخت سزائیں
ریاض: سعودی عرب میں سائبر کرائم کے قانون کے تحت سوشل میڈیا پر مذاق کرنے والوں کو 50 لاکھ ریال جرمانے سمیت 3 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ماہر قانون ڈاکٹر ماجد قاروب نے بتایا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پرینک یا تضحیک پر مبنی مواد سائبر کرائم قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ ڈاکٹر ماجد قاروب نے کہا کہ رضامندی کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو بھی سائبر کرائم کے زمرے میں آتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تضحیک آمیز مواد کی ترویج بھی قابل سزا جرم ہے۔ اگر کوئی ایسے مواد کو لائک ، شئیر کرتا ہے تو وہ بھی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ماہر قانون کے مطابق سوشل میڈیا پر مذاق اڑانے والوں کو 5 سے 50 لاکھ ریال جرمانہ اور3 سے 6 سال تک قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔