بجلی چوروں کیساتھ ساتھ لیسکو کے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے گرد بھی گھیراتنگ

بجلی چوروں کیساتھ ساتھ لیسکو کے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے گرد بھی گھیراتنگ
لاہور: بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ لیسکو کے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے گرد بھی گھیرا تنگ، وصولیوں کی ذمہ داری تحصیلداروں کو سونپ دی گئی۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں، اس سلسلے میں ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولیوں کی ذمہ داری تحصیلداروں کو سونپ دی گئی ہیں جبکہ تحصیلداروں کی معاونت کے لیے لیسکو کی جانب سے بھی 4سینئر افسران کو ذمہ داریاں سونپی دی گئی ہیں۔ کمشنر لاہورکی جانب سے تحصیلداروں کو تحصیل دار ریکوری کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا ہے۔ کمشنر آفس لاہور کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا کوتحصیلدار ریکوری نادرن سرکل، تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کوتحصیلدار ریکوری ایسٹرن سرکل لاہورکاایڈیشنل چارج دے دیا گیا جبکہ ان کی معاونت لیسکوکے چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر اقبال کریں گے، تحصیلدار ماڈل ٹاؤن رانا ارسال کوتحصیلدار ریکوری سنٹرل سرکل لاہوراور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کوتحصیلدار ریکوری سدرن سرکل لاہور کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا جبکہ ان کی معاونت مینجر میٹریل ڈسپوزل لیسکوانجینئر محمد انور وٹو کریں گے۔ تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید کو ننکانہ سرکل جبکہ، تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کو شیخوپورہ سرکل کے ایڈیشنل تحصیلدار کا چارج دے دیا گیا ہے جبکہ ان کی معاونت لیسکو کے منیجر ٹیکنیکل انجینئرمحمد فاروق کریں گے،نائب تحصیلدار قصور مرزا زاہد بیگ کو قصوراور اوکاڑہ سرکل کے تحصیلدار ریکوری کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا ہے جبکہ ان کی معاونت مینیجر(ای اینڈ ایس) پی ایم یو انجینئرعباس علی کریں گے۔ خیال رہے کہ لیسکو ایسٹرن سرکل کے ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے ذمے ایک ارب 88کروڑ50لاکھ،66ہزار462روپے، شیخوپورہ سرکل کے ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے ذمے لیسکو کے ایک ارب 8 کروڑ 93لاکھ 26ہزار861روپے، نارتھ سرکل میں ٹاپ 100 ڈیفالٹرز سے 66کروڑ 79لاکھ 66ہزار 768 روپے، سنٹرل سرکل کے ٹاپ 100 ڈیفالٹرز سے 15کروڑ 53لاکھ 73ہزار 642روپے،سدرن سرکل کے ٹاپ 100ڈیفالٹرز کے ذمے 24کروڑ 9لاکھ، 70ہزار 531روپے، اوکاڑہ سرکل کے ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے ذمے 16کروڑ 41لاکھ 17ہزار 416روپے، قصور سرکل کے ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے ذمے 32کروڑ44لاکھ،17ہزار 992 روپے،ننکانہ سرکل کے ٹاپ 100ڈیفالٹرز کے ذمے 17کروڑ 74لاکھ 53ہزار69روپے واجب الادا ہیں۔ محمد سدھیر چودھری ہیڈ آف اکنامک افئیرز، پاکستان Muhammad Sudhir Chaudhry Head Of Economic Affairs, Pakistan

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔