’’رمضان المبارک میں کورونا بڑھ سکتا ہے‘‘

’’رمضان المبارک میں کورونا بڑھ سکتا ہے‘‘
اسلام آباد ( پبلک نیو ز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کیخلاف اقدامات کر رہے ہیں گزشتہ دس دنوں میں انتظامات تیز کئے ٗ وبا کو روکنے کے حوالے سے کام کئے ٗرمضان کے آخری عشرے میں ڈر ہے کہ وبا نہ بڑھے ٗآخری عشرے میں مارکیٹس اور مسجدوں میں عبادات میں لوگ احتیاط کریں ٗیورپ اور امریکا میں ویکسین بن رہی ہے پر دوسرے ممالک کو نہیں دی جارہی ۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا کی صورتحال چل رہی ہے ٗہمیں ایک ماہ پہلے پتا چلا کہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ٗشک تھا کہ برطانوی وائرس آگیا ہے ٗاین آئی ایچ سے پتا لگا کہ برطانیہ سے بڑی تعداد میں وائرس پہنچ چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بہت کوششیں کی کہ عوام کو آگاہی دی جائے ٗہمیں وبا کے ساتھ کیسی زندگی گزارنی ہے میڈیا کے زریعے آگاہی پھیلائی ٗلوگ تھک چکے ہیں ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا ٗانتظامیہ نے بھی کافی کوشش کی پر یہ ممکن نہ ہوا ٗپنجاب خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ اسد عمر نے کہا کہ چائنہ سے سب ممالک ویکسین کے رہے ہیں ٗپاکستان میں 13 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگی ٗملک میں 9 لاکھ ویکسین شوز پڑی ہیں ٗروزانہ 60 سے ستر ہزار لوگوں کو ویکسین لگ رہی ہے ٗعید کے بعد اس تعداد کو بڑھایا جائے گا ٗ کورونا سے بچائو کیلئے اب سختیاں کی گئی ہیں ٗاگر دو ہفتے سختی کرلیں تو وباء کو روکا جاسکتا ہے ٗرمضان کے آخر میں ہمیں زیادہ احتیاط کرنا ہوگی ٗوزیراعظم ویکسین لگنے سے پہلے وائرس کا شکار ہوچکے تھے ٗبرطانیہ، جنوبی افریقہ، برازیل تمام وائرس کے خلاف ویکسین موثر ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام دنیا کے ویکسین اس وباء کے حوالے سے موثر ہے ٗابھی تک تمام ویکسین ابتدائی نتائج کے تحت استعمال کی جارہی ہیں ٗحتمی نتائج 5 سے 6 ماہ کے اندر واضح ہوسکیں گے ٗاگر احتیاط نہ کی گئی تو پھر ابتہائی سختی کرنا پڑے گی ٗزیادہ سختی سے روزگار اور سماجی سرگرمیوں پر شدید اثرات مرتب ہوں گے ٗ کورونا وباء کے باعث میڈیا بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کی دنیا میں جو طلب ہے اتنی سپلائی نہیں ہے ٗکوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ویکسین حاصل کی جائے ٗسب سے زیادہ ویکسین کیلئے دبائو چین، بھارت اور روس پر ہے ٗتمام ممالک اپنے عوام کیلئے ویکسین حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ٗاس وقت 13 لاکھ ویکسین لگ چکی ہے ٗکل رات تک 9 لاکھ سے زیادہ ویکسین موجود ہے ٗمزید ویکسین کےحصول کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔

Watch Live Public News