آج رمضان کا چاند نظر آنے کے کیا امکانات ہیں؟

آج رمضان کا چاند نظر آنے کے کیا امکانات ہیں؟

ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز اور اسلام آباد میں ہوں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں عید گاہ چارسدہ روڈ پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر میں منعقد ہو گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج ماہ رمضان کا چاند دیکھنے سمیت شرعی شہادتوں کا جائزہ لے کر اعلان کرے گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام رمضان کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔ پیشگوئی کے مطابقرمضان کا چاند گزشتہ صبح 7 بج کر 32 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے اور آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابرآلود رہے گا تاہم چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔