ملک کےمختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں،الرٹ جاری

ملک کےمختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں،الرٹ جاری
کیپشن: ملک کےمختلف علاقوں میں آندھی کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سلسلہ 15 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے، آج بھی ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارش  کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور اور بہاولنگر میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ مزید بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ فیصل آباد  شہر اور گردونواح میں بونداباندی  اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

خیبرپختونخوا اور پشاور میں بارش

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ پشاور میں 12سے 14 اپریل کے دوران تیز اور موسلادھار بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان، لسبیلہ، خضدار، زیارت، بارکھان، ژوب ، شیرانی ،مسلم باغ، تربت، ہرنائی،کوہلو، نصیر آباداور جعفرآبادکےبرساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ  ہے۔13سے 15 اپریل کے دوران تیز اور موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے ،زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ ،بونیر ، مالاکنڈ ، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرم ، وزیرستان ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
 گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علا قوں میں گرم رہا۔ بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان اور گڑھی دوپٹہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیا دہ بارش کالام 18، مالم جبہ 17، پارہ چنار15،چترال 11، دروش 10،میرکھانی 09، دیر(بالائی 07،زیریں02)، سیدوشریف ،پٹن 03، کاکول 02ْ۔بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 15 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-13/news-1712996860-3491.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-13/news-1712996860-3491.mp4

 خیبر پختونخوا سمیت پشاور کے بیشتر علاقوں میں بارش برس رہی ہے،پشاور کا موسم کافی خوشگوار ہو چکا ہے،کالے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ جوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان صاحب کے احکامات کی روشنی میں لائن ڈیپارٹمنٹس الرٹ ہیں۔ نادی نالوں میں سیلابی  پانی کے سطح میں اضافے اور لینڈ سلائڈنگ  کی وجہ سے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-13/news-1712996860-3121.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-13/news-1712996860-3121.mp4

محکمہ ٹی ایم اے اور این ایچ کی مشینری مختلف نالوں کے صفائی میں مصروف ہیں،محکمہ این ایچ اے کی مشینری عشریت کے مقام پر کلئیرنس اپریشن میں مصروف ہیں،سیاحوں  سے گزراش کی جاتی ہے کہ رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفر کریں۔ خراب موسم میں راستوں کے مکمل کلئیرنس تک  غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔ ایمرجنسی کی اطلاع ڈی سی کنٹرول روم کو دیں۔ 0943412519.

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-13/news-1712996860-5312.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-13/news-1712996860-5312.mp4

بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر 

بارش کے باعث خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے پیسکو کے 140فیڈرز ٹرپ ہوئے ہیں، پشاور سرکل میں 56، خیبر 44 سوات 20 اور بنوں سرکل میں 22فیڈرز ٹرپ ہوئے ہیں،پیسکو فیلڈ سٹاف بجلی کی بحالی میں مصروف عمل ہے،متعدد فیڈرز پر مرمتی کام مکمل کر کے بجلی بحال کر دی گئی ہے،بقیہ فیڈرز پر کام جاری،  جلد ہی بجلی مکمل طور پر بحال کر دی جائیگی۔

کراچی/بارش

محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہے، یہ سسٹم آج سے ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو جائے گا۔آج سے کراچی میں آندھی کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے، یہ سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13 اور 14 اپریل کو سکھر، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔اس دوران کراچی اور حیدر آباد میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے حالیہ بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر کے ایم سی اور تمام ٹائونز اور واٹر بورڈ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے تمام سوک ایجنسیز کو برساتی نالوں اور ڈرینیج سسٹم کو صاف رکھنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

ندی نالوں میں طغیانی اورلینڈسلائیڈنگ

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے صوبے میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کے علاوہ پشین، مسلم باغ اور زیارت سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، اور جھل مگسی میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی اور قلات میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی، علاوہ ازیں تربت، ہرنائی، نصیر آباد، جعفرآباد، چاغی، پنجگور، گوادر اور کیچ میں بھی بارش کا امکان ہے۔کوئٹہ میں شدید بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرآب آگئے، مٹی کے طوفان نے قلات میں بھی تباہی مچا دی، جس سے علاقے میں حدِ نگاہ بھی متاثر رہی۔

کروڑ لعل عیسن میں بارش

کروڑ لعل عیسن کے گرونواح میں گرج چمک کےساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ گندم کی تیارفصلات کو نقصان کاخدشہ بھی ظاہر کیا جارہاہے،بارش کی وجہ سے بجلی کےفیڈرٹرپ کرگئے۔

کوٹ مٹھن/ بارش

شہر اور گردونواح میں گرچ چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش  سے متعدد فیڈر سے بجلی کی فراہمی بند ہوگئی جبکہ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی  ہوگئی ہے اور گندم کی کٹائی آخری مرحلے میں موصلہ دھار بارش کے باعث گندم کی اوسط پیداوار میں بھی کمی کا خدشہ ہے۔موسلا دھار بارش سے مواصلاتی نظام درہم برہم، سائن بورڈ چھپر، اکھڑ گئے۔

خان پور/بارش

خان پور کے شہر اور اسکے گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی ہے،بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا ہے جبکہ بارش ہوتے ہی شہر بھر کی لائٹ بند ہوگئی ہے۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش سے تیار شدہ فصل گندم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی صوبے میں بارشوں کی پیش گوئی کردی تھی، مغربی ہوائیں 14 اپریل اتوار تک بیشتر اضلاع میں بارش کا سبب بنیں گی۔اس کے نتیجے میں جیوانی، گوادر، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ، حب، کیچ، پنجگور، تربت، آواران، قلات، سوراب، چاغی، نوشکی، مستونگ، کوئٹہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، دکی، لورالائی، ہرنائی، ڑوب، شیرانی، سبی اور موسیٰ خیل کے اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے عوام پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور بجلی کے آلات سے دور رہیں، چھوٹے بچوں، بوڑھوں اور معذوروں کا خاص خیال رکھیں اور موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ریتلا طوفان

افغانستان کے سرحدی ریگستان سے اٹھنے والا ریتلا طوفان پاکستانی علاقوں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، گلستان، جنگل پیرعلیزئی، سرانان میں ریت کے طوفان سے کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے، کچی دیواریں، سولرپینلز گر گئے۔

دوسری جانب ریتلے طوفان کی وجہ سے چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین کے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News