ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین حادثے کا شکار

ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین حادثے کا شکار
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین توزگی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین توزگی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی ہے جب کہ ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے پاک ایران ریلوے سروس معطل ہوگئی ہے۔

ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین گزشتہ شب نوکنڈی کے قریب توزگی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر جو اطلاعات سامنے آئیں، اس کے مطابق ریلوے ٹریک کو رات کی تاریکی میں کاٹ دیا گیا تھا۔

ٹرین حادثے سے متعلق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تخریب کاری کا بھی خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق مال بردار ٹرین گندھک سے لوڈ تھی، ٹرین حادثے کی وجہ سے پاک ایران ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلیف ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوگئی ہے۔ آخری اطلاع آنے تک بحالی کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا تھا۔

Watch Live Public News