ویب ڈیسک:کھیرے کا استعمال تو سلاد میں عام ہوتا ہے اور گرمیوں میں اس سے گرمی کا احساس بھی کم ہوتا ہے۔ اسی طرح آنکھوں پر کھیرے کا ٹکڑا رکھنے سے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کھیرے کھانے کا فوائد
یہ سبزی (ویسے نباتاتی ماہرین کے مطابق میں یہ ایک پھل ہے) صحت کے لیے مفید ہوتی ہے اور چونکہ کھیرے سستے اور آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں، تو ہر فرد اس سے اپنی صحت کو فائدہ پہنچا سکتا ہے، مگر چھلکوں کے ساتھ کھانا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
ایک کھیرے سے کاربوہائیڈریٹس، غذائی فائبر، پروٹین، وٹامن K، وٹامن سی، کیلشیئم اور وٹامن سی جیسے اجزا جسم کو ملتے ہیں، جبکہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بھی متعدد امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔آپ کھیرے کو کسی بھی شکل میں کھائیں، اس سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔
مناسب مقدار میں پانی پینا ہماری صحت کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے، جس سے نظام ہاضمہ، گردوں کے افعال، یادداشت، دماغی افعال اور جسمانی درجہ حرارت کو فائدہ ہوتا ہے۔ مگر اکثر افراد مناسب مقدار میں پانی نہیں پیتے، تو کھیرے کھانے کی عادت ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے لیے ایک اچھا آپشن ہے۔
کھیروں کا 96 فیصد سے زیادہ حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے جس سے جسم ڈی ہائیڈریشن سے بچتا ہے اور جسم کے متعدد حصوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ کھیرے کھانے سے ذیابیطس سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ کھیروں میں وٹامن K موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔
مختلف تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ کھیروں میں موجود اجزا سے جِلد کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔ کھیرے میں موجود پانی نظام ہاضمہ کے افعال بہتر کرتا ہے اور غذا آسانی سے ہضم ہوتی ہے۔ اگر آپ جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو کھیرے کھانے سے ایسا ممکن ہے۔