’ہم کابل میں ایک موثر حکومت کی بات کررہےہیں‘

’ہم کابل میں ایک موثر حکومت کی بات کررہےہیں‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دنیامیں یونیورسٹیوں نےمعیشت کوکھڑا کیا،جامعات نے ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا ،ہم نے اپنے ملک میں ٹیکنالوجی کے استعمال کوفروغ دیناہے.

ایک تقریب سے خطاب میں فواد چودھری نے کہا کہ یونیورسٹیزکی بےجاتعمیرات کی دوڑسےنکل کرمعیاری جامعا ت کودیکھناچاہیے،سائنس وٹیکنالوجی،تعلیم کی وزارتوں نےپاکستان میں مستقبل روشن کیا،ملک میں 217یونیورسیٹیاں کام کررہی ہیں،وفاق اور صوبوں کو تعلیم کے لیے آگے آناہوگا.

فوادچودھری نے کہا کہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں انقلاب برپاکردیا،آج سعودی عرب جدید سوچ کاحامل ملک ہے ، سعودی عرب نےمذہب کی تشریح کاحق اعتدال پسندوں کودیاہے،قائداعظم نے جدید مسلم ریاست کاخواب دیکھاتھا،سویت یونین نےجب افغانستان پر قبضہ کیاتوہم سےپوچھ کرنہیں کیا،ہم کابل میں ایک موثر حکومت کی بات کررہےہیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔