مریم نواز کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

مریم نواز کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف دوسری بار ٹیسٹ کرانے پر بھی کورونا وائرس کا شکار پائی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی مرکزی رہنما کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔ کورونا وائرس کی علامات میں نمایاں کمی کے پیش نظر دوبارہ ٹیسٹ کرایا گیا تاہم عالمی وبا سے ان کو چھٹکارہ نہیں مل سکا۔ خیال رہے کہ 28 جولائی کو قومی اسمبلی میں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔ جس کی تصدیق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر کے ذریعہ کی تھی۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں انھوں نے لکھا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد انھوں نے خود کو کورنٹین کر لیا ہے۔ مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔