بنی گالہ چھاپہ ماریں گے تو جاتی امرا بھی دور نہیں ، فواد چوہدری

بنی گالہ چھاپہ ماریں گے تو جاتی امرا بھی دور نہیں ، فواد چوہدری
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بنی گالہ چھاپہ ماریں گے تو جاتی امرا اور لیگی قیادت کے گھر بھی دور نہیں ہیں ۔ پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چودہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 25 مئی کو جن افسران نے غیر قانونی اقدامات کیے ان کے خلاف کارروائی ہو گی ، ہماری یہاں حکومت ہے، 25 مئی واقعے پر رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ لوگ اسلام آباد میں چھپ کر بیٹھیں گے تو اشتہاری قرار دیا جائے گا، 25 مئی کو جو 2 کارکن شہید ہوئے ہم ان کے اہلخانہ کو انصاف دیں گے.انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے کیس پر میڈیا پروپیگنڈا شروع کیا گیا، شہباز گل نے مجسٹریٹ کے سامنے کہہ دیا کہ وہ بیان انہوں نے خود دیا تھا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فاصلے کم ہونے میں بہتری ہے لیکن فاصلہ اس وقت کم ہو گا جب شہباز شریف الیکشن کی طرف جائیں گے،ہم فساد کے بغیر الیکشن میں جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے 2صوبوں کی حکومتیں ختم کرنے کا کہا گیا تو سندھ حکومت کے خاتمے کی بات کریں گے۔عمران خان پاکستانی عوام کی امید ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔