ایران کے شہر مشہد میں سعودی قونصلیٹ کی عمارت پر سعودی عرب کا پرچم لگا دیا گیا ہے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ دارالحکومت تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے ایران اور مملکت کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ خیال رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی برسوں سفارتی تعطل کے بعد رواں سال چین کی ثالثی سے سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے۔