ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، وزیر اعظم کا جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، وزیر اعظم کا جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

(ویب ڈیسک )  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے   ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر   پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے ایران کی عوام اور حکومت کے لئے ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام  دیا۔

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت  کیا۔انہوں نے  حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء بھی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Watch Live Public News