(ویب ڈیسک ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں لیاقت بازار کے قریب دکان پر دھماکا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت بازار چائنہ مارکیٹ میں دستی بم دھماکے میں 7افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے۔