ہونڈا سی ڈی 70 کے شوقین افراد کیلئے حیرت انگیز خبر

ہونڈا سی ڈی 70 کے شوقین افراد کیلئے حیرت انگیز خبر
کیپشن: New sticker for CD70 2024
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ہونڈا سی ڈی 70 اپنی بہترین فیول ایوریج کے باعث پاکستانیوں کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے لیکن حالیہ مہنگائی نے لوگوں کی قوت خرید پر گہرا اثر ڈالا ہے تاہم اب کمپنی نے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے موٹر سائیکل کا نیا سٹیکر متعارف کروا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا نے موٹر سائیکل انجن اور ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی تاہم نئے سٹیکرز متعارف کروائے ہیں ، موٹر سائیکل تین مختلف رنگوں میں صارفین کو فروخت کے لئے پیش کی جارہی ہے جس میں سرخ، سیاہ اور نیلا رنگ شامل ہے ۔

مزید پڑھیں: ’کیا موٹرز‘ نےگاڑیوں کے شوقین افراد کو بڑی پیشکش کر دی

ہونڈا سی ڈی 70 مارکیٹ میں ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے میں فروخت کی جاری ہے ، کمپنی نے نئے سٹیکرز کے ساتھ موٹر سائیکل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے، ہونڈا سی ڈی 70 میں 4 سٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن دیا گیاہے ۔

Watch Live Public News