’کیا موٹرز‘ نےگاڑیوں کے شوقین افراد کو بڑی پیشکش کر دی

’کیا موٹرز‘ نےگاڑیوں کے شوقین افراد کو بڑی پیشکش کر دی
کیپشن: KIA Stonic
سورس: web desk

ویب ڈیسک: گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر آگئی، ’ کیا موٹرز ‘نے ایک مرتبہ پھر خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کیلئے ’ سٹونک‘ پر زبردست آفر کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ’ کیا موٹرز‘ نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی سٹونک کی بکنگ پیمنٹ 25 لاکھ سے کم کرتے ہوئے 13 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کر دی ہے اور کہاہے کہ یہ آفر محدود مدت کے لئے ہے ۔

’کیاموٹرز‘ نے اس سے قبل گاڑی کی قیمت میں محدود مدت کے لئے 15 لاکھ روپے کی کمی کر دی تھی جس کے بعد شورومز پر گاڑی خریدنے والوں کی قطاریں لگ گئیں اور کمپنی کو جلد ہی بکنگ بند کرنا پڑی ۔

کچھ عرصہ کے بعد کمپنی نے گاڑی کی قیمت میں واپس 7 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ کیا ،کیا سٹونک میں 14 سو سی سی کا ایم پی آئی انجن دیا گیاہے ، اس کے علاوہ الیکٹرانک سٹیبلیٹی کنٹرول ، اے بی ایس ، متعدد ایئر بیگز دیئے گئے ہیں ۔

Watch Live Public News