ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ 2026-27 میں امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی تجویز سامنے آئی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیرف ریفارمز کے دوسرے مرحلے کے تحت حکومت امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹیز میں بھاری کمی پر غور کر رہی ہے، جس کا مقصد مقامی مارکیٹ میں صارفین کو سستی اور زیادہ متبادل گاڑیوں کی دستیابی ممکن بنانا ہے۔
مجوزہ پلان کے تحت کسٹمز ڈیوٹی کو تقریباً 100 فیصد سے کم کر کے 50 فیصد جبکہ ریگولیٹری ڈیوٹی کو 50 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد تک لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اس تجویز کے بعد امپورٹڈ گاڑیوں پر مجموعی ٹیکس بوجھ تقریباً 150 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد کے قریب آ سکتا ہے۔
اگر یہ اصلاحات منظور ہو جاتی ہیں تو جاپانی استعمال شدہ گاڑیوں سمیت نئی امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے، جبکہ پرانی امپورٹڈ گاڑیوں کی ری سیل ویلیو میں 10 سے 15 فیصد تک کمی کی پیش گوئی بھی کی جا رہی ہے۔