مقامی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں کمی 

مقامی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں کمی 
کیپشن: مقامی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں کمی 

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے مقامی طور پر تیار ہونے والی 2000 سی سی تک ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کردیا۔

ذرائع کے مطابق ان گاڑیوں پر اب 25 فیصد کے بجائے 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 8 مارچ 2023 کے ایس آر او 297 اور 8 مارچ 2024 کے ایس آر او 370 میں ترمیم کی گئی ہے، جبکہ ایس آر او 370 میں نئی ترمیم شامل کردی گئی ہے۔

Watch Live Public News