موٹر سائیکل ، چھوٹی گاڑیوں پر سفر کرنیوالے کیلئے ریلیف سکیم متعارف،فی لیٹر کتنے روپے کا ریلیف ملے گا؟

موٹر سائیکل ، چھوٹی گاڑیوں پر سفر کرنیوالے کیلئے ریلیف سکیم متعارف،فی لیٹر کتنے روپے کا ریلیف ملے گا؟

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل، رکشے اور 800سی سی  گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف  نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پرپڑنے والے بوجھ کا پورا احساس ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، موٹرسائیکل، رکشے، چنگچی اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے خصوصی اسکیم شروع کررہے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ موٹرسائیکل، رکشے، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی والوں کو فی لیٹرپیٹرول پر 100 روپے ریلیف دیا جائےگا، 800 سی سی تک کی گاڑی مالکان کو ماہانہ 30 لیٹرپیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جائےگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  اسلام آباد کی حدود میں ریلیف کا اطلاق آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کردیا جائےگا جبکہ پورے پاکستان بشمول کشمیر اور گلگت بلتستان میں ریلیف کا اطلاق بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  خصوصی ریلیف اسکیم کی رجسٹریشن کا اجرا آج سے کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News