ویب ڈیسک: ملک میں پہلی بار بھاری کمرشل گاڑیوں، خصوصاً بسوں اور ٹرکوں کی درآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران بسوں اور ٹرکوں کی درآمدات بڑھ کر 26 کروڑ 24 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ درآمدات صرف 5 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ درآمدات مکمل طور پر تیار شدہ (Completely Built Units - CBU) ہیوی کمرشل گاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
ماہرین کے مطابق شرح سود میں نمایاں کمی، حکومتی مراعات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑھتی سرمایہ کاری کے باعث بھاری گاڑیوں کی درآمدات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں درآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔