سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دہ گئی۔فرد جرم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سنائی۔ تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ،فرد جرم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سنائی۔ شاہ محمود قریشی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے صحت جرم سے انکار کیا، سائفر کیس کاباقائدہ ٹرائل کل سے اڈیالہ جیل میں شروع ہوگا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے بطور وزیراعظم سائفر رکھنے کا کوئی اختیار نہ تھااور سائفر کو جان بوجھ کر اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا گیا۔اس عمل سے ملک کے تشخص اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچا .