سینٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

سینٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کر دی، امیدوار اب 15 فروری تک کاغذات جمع کروا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق امیدوار اب 15 فروری تک کاغذات جمع کروا سکیں گے۔ نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری ہوگی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی۔ کاغذات پر اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی۔ 23 فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 24 فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی اور 25 فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ سینٹ الیکشن کے لئے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔