سینیٹ الیکشن سے پہلے فیصل واوڈا کیلئے ایک اور مصیبت کھڑی ہو گئی

سینیٹ الیکشن سے پہلے فیصل واوڈا کیلئے ایک اور مصیبت کھڑی ہو گئی
اسلام آباد (پبلک نیوز) سینیٹ انتخابات سے قبل وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی۔ وفاقی وزیر کیخلاف لیگی رہنما محمد جاوید خالد راں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر کر دی۔ محمد جاوید خالد راں کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ فیصل واوڈا دوہری شہریت کے حامل ہیں، انہوں نے جھوٹ بولا، وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ فیصل واوڈا جب الیکشن کمیشن میں اپنا فارم جمع کروائیں گے تو اس کا جائزہ لیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دیا تو وہ سینیٹ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا دوہری شہریت کیس کی آئندہ سماعت چوبیس فروری کو ہو گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔