پی ایس ایل 9 کی چمچماتی ٹرافی کی منفرد انداز میں رونمائی

پی ایس ایل 9 کی چمچماتی ٹرافی کی منفرد انداز میں رونمائی
سورس: ویب ڈیسک

پبلک نیوز ( محمد شکیل خان ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نئے سیزن کی ٹرافی کی رونمائی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پولو کے کھلاڑی گھوڑوں پر بیٹھ کر پی ایس ایل ٹرافی لے کر آئے،  پولو ٹیم کے کھلاڑیوں کی پی ایس ایل فرنچائزز کے جھنڈوں کے ساتھ  آئے۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور دفاعی چیمپین لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

ٹرافی کی رونمائی میں پی ایس ایل فرنچائز کے کپتان اور نمایندگان نے بھی شرکت کی۔

Watch Live Public News