ویڈیو: دبئی میں موسلادھار بارش ،   پاکستانیوں نے پیسے کمانے کا نیا جگاڑ ڈھونڈ لیا

ویڈیو: دبئی میں موسلادھار بارش ،   پاکستانیوں نے پیسے کمانے کا نیا جگاڑ ڈھونڈ لیا

(ویب دیسک ) دبئی میں موسلادھار بارش  میں     پاکستانیوں نے پیسے کمانے کا نیا جگاڑ ڈھونڈ لیا۔ ہتھ گاڑی پر ایک سواری کو بحفاظت دوسرے فٹ پاتھ پر منتقل کرنے کا کرایہ 5 درہم وصول کرنے لگے۔

کہتے ہیں مسائل دراصل مواقع کا نام ہوتے ہیں ۔۔ اور پاکستانی ہمیشہ اس بات کو ثابت کرکے رہتے ہیں  ۔۔ یہی اس دفعہ دبئی میں موسلادھار بارشوں کے بعد ہوا۔

متحدہ عرب امارات کی 7 میں سے 6  ریاستوں میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں  دوسرے روز بھی چھٹی دے دی گئی۔ سرکاری و نجی کمپنیوں کے ملازمین کو گھروں سےکام کرنےکی ہدایت کی ہے، حکام نے شہریوں کو  غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

بارش  کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑا تھا اور نقل وحمل مشکل تھی ۔  تاہم ضروری کاموں کے لئے شہریوں کو گھروں سے نکلنا ہی پڑا۔

 تو   دبئی میں محنت کش پاکستانیوں نے اسے بھی کمائی کا موقع جانااور شہریوں کو  پانی سے گھری سڑک کے  ایک فٹ پاتھ سے دوسرے فٹ پاتھ تک منتقل کرنے کا کرایہ وصول کرنا شروع کردیا۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-13/news-1707820650-6395.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-13/news-1707820650-6395.mp4

 رپورٹ کے مطابق ہتھ گاڑی پر ایک سواری کو بحفاظت دوسرے فٹ پاتھ پر منتقل کرنے کا کرایہ 5 درہم وصول کیا جارہا ہے

Watch Live Public News