آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا، پرویز خٹک اورعمران خان کےدرمیان تلخ کلامی

آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا، پرویز خٹک اورعمران خان کےدرمیان تلخ کلامی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شوکت ترین اور پرویز خٹک کو کھری کھری سنادیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بلیک میل مت کرو ووٹ نہیں دینا تو مت دو۔ میں ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں۔ پرویز خٹک وزیر دفاع حماد اظہر کے ساتھ گیس کی قلت پر گرما گرمی ہونے کے بعد اجلاس سے چلے گئے تھے کچھ دیر بعد خود ہی واپس بھی آگئے۔ قومی اسمبلی میں منی بجٹ ان دنوں زیر بحث ہے اور ضمنی مالیاتی بل کی منظوی سے قبل ارکان قومی اسمبلی کو اعمتاد میں لینے کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا تاہم اجلاس میں معاملہ مزید بگڑ گیا۔ پرویز خٹک، نور عالم و دیگر ارکان نے منی بجٹ، مہنگائی، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے۔ خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے۔ گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پِس بھی ہم رہے ہیں۔ اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔