جعلی اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے والوں کیلئے اہم خبر

جعلی اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے والوں کیلئے اہم خبر
لاہور ( پبلک نیوز) ٹریفک پولیس نے گاڑیوں، موٹرسائیکلوں پر ٹیمپرڈ، جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیف ٹریفک آفیسر منتظر مہدی نے کہا ہے کہ اب جعلی، بوگس اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر چالان کی بجائے مقدمہ درج ہوگا اور مقدمات موٹروہیکل آرڈنینس 97 اے کے تحت درج ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بوگس نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو دو سال قید، دو لاکھ تک رمانہ ہوگا اور مینوفیکچررز کو ایک سال قید اور ایک لاکھ تک جرمانہ پر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نمبر پلیٹس کےخلاف کریک ڈاؤن سوموار سے ہوگا اورکارروائی کے لئے ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز کی 17 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے محکمہ ایکسائز کے نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔