فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لازمی قرار

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لازمی قرار
ریاض : سعودی عرب نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔ اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا ہے کہ حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہوگا، ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا ہے کہ حج کے لیے آنے سے قبل عازمین احتیاطاً فلو(انفلوئنزا) کی ویکسین بھی لگوا لیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے رواں سال حج کیلئے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے عازمین کی تعداد محدود کردی گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔