بلدیاتی انتخابات: ہفتہ کےروز اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

بلدیاتی انتخابات: ہفتہ کےروز اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
کراچی : کراچی اور حیدرآباد کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے ہفتہ کے روز اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے تیار ہے، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے ہفتہ کے روز اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی اور حیدرآباد کے اضلاع میں 15 جنوری کے الیکشن کے باعث ہفتے کو تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ماتحت چلنے والے اداروں پر ہوگا۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن حکومت کی جانب سے کراچی، حیدرآباد اور دادو میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کا 15 جنوری کو ہی ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے اجلاس میں صوبائی حکومت سندھ کی درخواست اور نوٹیفکیشنوں پر غور کیا گیا جہاں صوبائی حکومت نے کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دادو ضلع کی دو تحصیلوں خیرپور ناتھن اور مہر میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں قانونی اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کو نامنظور کر دیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔