’ترقی پذیر ممالک کو گرانٹس دینے کا وعدہ پورا ہونا چاہیے‘

’ترقی پذیر ممالک کو گرانٹس دینے کا وعدہ پورا ہونا چاہیے‘
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت سہ جہتی غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ اللہ کے کرم سے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان زیادہ خوش قسمت رہا۔ کورونا کےخلاف حکمت عملی اور احساس پروگرام کی عالمی سطح پر پذیرائی حوصلہ افزا ہے۔ یو این ہائی لیول پولیٹیکل فورم آن سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ 2021 سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو پائیدار ترقی کیلئے کم از کم 4.3ٹریلین ڈالرز درکار ہیں۔ آئی ایم ایف اسپیشل ڈرائنگ رائٹس کا قیام عمل میں لانے کی تجویز دے چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ ترقی پذیر ملکوں کیلئے قرضوں کی از سر نو اسٹرکچرنگ بھی اہم پہلو ہے۔ کورونا ویکسین کی تیاری اور تقسیم کا تیز تر عمل یقینی بنانا ہوگا۔ غریب ملکوں کے اضافی ذخائر درکار مالیاتی ریلیف سے بہت کم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے رعایتیں اور مالی گرانٹ دینے کے وعدے پورے کیے جانے چاہئیں۔ ترقیاتی اہداف اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سرمایہ کاری کی رفتار تیز کرنا ہو گی۔ اقوام متحدہ کا ترقیاتی نظام ترقی پذیر ممالک کیلئے قابل عمل منصوبوں میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے ان ممالک کی رسائی مطلوبہ ہدف کے 5فیصد ممکن ہو سکی۔ توقع ہے ترقی پذیر ملکوں کیلئے 150ارب ڈالر رکھے جائیں گے۔ ترقی پذیر ملکوں کو سہ جہتی چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی وتجارتی ڈھانچے میں خامیوں کو فوری طور پر دور کرنے کی ضرورت ہے۔ بڑی معیشتوں کے ڈبلیو ٹی او معاہدوں کی خلاف ورزی پر مبنی اقدامات واپس کیے جانے چاہئیں۔ ہمیں زیادہ مساوی، مستحکم اور خوشحال دنیا کی تعمیر کیلئے عالمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔