ویب ڈیسک: واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن ہے. جو ہر آتے دن کے ساتھ کچھ نہ کچھ نیا لے کر آتی ہے۔ اب ایپلی کیشن کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے. جس میں کال کے لیے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ واٹس ایپ کے حوالے سے باخبر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو نے انکشاف کیا ہے. جس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس بیٹا ورژن کے صارفین کے لیے کال کرنے اور موصول ہونے پر نیا انٹرفیس متعارف کرا دیا گیا ہے۔ ویب بیٹا انفو نے اس سے متعلقہ ایک سکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیا انٹرفیس ایپل کی انٹرفیس ایپ سے کچھ کچھ ملتا جلت ہے جس سے کال کرنے اور موصول ہونے کے دوران صارف آپشنز ڈھونڈنے میں کافی آسانی ہو گی۔ اسکرین کے زیریں حصہ میں رِنگ کا آپشن بھی موجود ہو گا۔ جبکہ نیا فیچر مِس کی ہوئی گروپ کالز کو دوبارہ جوائن کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔ واٹس ایپ کا نیا فیچر ابتدائی طور پر یہ سہولت صرف آئی او ایس بیٹا ورژن کے صارفین کیلئے ہے. مگر بہت جلد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہو گی۔