دکانوں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی، ایک ہفتے کی مزید رعایت

دکانوں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی، ایک ہفتے کی مزید رعایت
پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی میں مزید ایک ہفتے کی رعایت دیدی گئی ہے۔ پابندی کے خاتمے کا اطلاق 19 جولائی تک رہے گا۔ 19 جولائی تک تمام مارکیٹیں اور دکانیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ پنجاب حکومت نے توانائی بحران کی وجہ سے بجلی کی بچت کے لئے تمام مارکیٹیں اور بازار رات 9 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن عید نزدیک آنے کے باعث شہریوں اور تاجروں کی جانب سے پابندی ہٹانےکا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اس کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عوام اور تاجر برادری کے لئے بڑی عید کا بڑا تحفہ دیتے ہوئے پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کر دی تھی۔ https://twitter.com/GovtofPunjabPK/status/1547120207461851136?s=20&t=FMToqPPsBYp3ZHaImvlLeg وزیراعلٰی حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں کے لئے رات 9 بجے بند کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے۔ پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 11 جولائی سے مارکیٹیں اور دکانیں دوبارہ رات 9 بجے بند ہوا کریں گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔