شیخ رشید کو اینٹی کرپشن پنجاب نے طلب کر لیا، ذرائع

شیخ رشید کو اینٹی کرپشن پنجاب نے طلب کر لیا، ذرائع
ذرائع کے مطابق سرکاری فیس کی ادائیگی میں کروڑوں کے غبن پر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو اینٹی کرپشن پنجاب نے طلب کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لائف ریزیڈنشیا اسلام آباد ہاؤسنگ سوسائٹی کو فروخت کی گئی زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں خوردبرد کی گئی۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے معاملہ کی مزید تحقیقات کیلئے شیخ رشید کو 15 جولائی کو طلب کر لیا۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ کو زمین کی فروخت کے مکمل ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ معاملہ کی تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن نے لائف ریزیڈنشیا سوسائٹی کی انتظامیہ کو بھی طلب کیا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔