بابر اعظم سے دوستی ہوجائے: اداکارہ یشما گل

بابر اعظم سے دوستی ہوجائے: اداکارہ یشما گل
کیپشن: Yashma Asad Gill
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ان کے فیورٹ کرکٹر ہیں اور ان سے دوستی ہوجانے میں کوئی حرج نہیں۔

اداکارہ حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے اداکارہ سے ان کی نجی و پیشہ ورانہ زندگی ، پسند و ناپسند سمیت ان کی خواہشات سے متعلق دلچسپ سوالات کیے،  اداکارہ نے بتایا کہ  مجھے کرکٹ کا بالکل شوق نہیں، کام کی وجہ سے کرکٹ ایونٹس کو فولو بھی نہیں کرپاتی  لیکن اسٹیڈیم جاکر کرکٹ دیکھنا پسند ہے۔

 پسندیدہ کرکٹر سے متعلق سوال پر یشما گل  نے بتایا کہ  بابراعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں کیوں کہ بابر عالمی سطح پر دنیا کے بہترین کرکٹر کے طور پر  پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں،  ان کی پاکستان ٹیم کے لئے بہت سی کامیابیاں ریکارڈ پر ہیں۔

کرکٹر کی جانب سے متعدد اداکاراؤں کو موصول ہونے والے میسجز کے سوال پر یشما نے کہا کہ  مجھے کبھی کسی اداکارہ نے نہیں بتایا کہ انہیں کرکٹرز کے میسجز آتے ہیں، نہ ہی مجھے کبھی کسی کرکٹر کا کوئی میسج آیا، نہ ہی میں نے کبھی کسی کرکٹر کو کوئی پیغام بھیجا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آج تک کسی کرکٹر سے نہیں ملی، نہ کسی کرکٹر سے کوئی بات چیت ہوئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے دوستی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہاکہ کرکٹرز سے کیوں دوستی نہیں کی جاسکتی؟  ہمارے کرکٹرز  اچھے اور باصلاحیت ہیں اور ہمارے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

میزبان نے یشما گل سے بابر اعظم سے دوستی ہونے  سے متعلق سوال کیا جس پر ادکارہ کا کہنا تھا کہ میں نیشنل کھلاڑیوں سے دوستی نہیں کرنا چاہتی لیکن   بابراعظم سے دوستی ہوجائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
 
 

Watch Live Public News