عمران خان کا مولانا فضل الرحمان کو بڑا جھٹکا

عمران خان کا مولانا فضل الرحمان کو بڑا جھٹکا
جے یو آئی شیرانی گروپ کی عمران خان سے ملاقات، 25 رکنی وفد کا تحریک انصاف سے اتحاد ہو گیا. جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا خان محمد شیرانی نے اپنی جماعت کے سینیئر رہنماؤں کے ہمراہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریکِ انصاف کے مابین اتحاد و شراکت کا باضابط اعلان کر دیا گیا۔ مولانا شیرانی سمیت 25 ارکان نے عمران خان سےملاقات کی، ملاقات کرنیوالوں جےیوآئی مرکزی اور صوبائی رہنماشریک ہوئے.ملاقات میں سیاسی و مذہبی اتحاد کا اعلان کیا گیا ہے جس کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ میں اتحاد کیلئے مجوزہ ڈرافٹ پہلے ہی تیار کرلیا گیا تھا. دونوں گروپس میں اتحاد میں حلیم عادل شیخ نے اہم کردار ادا کیا ۔ عمران خان کی ہدایت پرحلیم عادل شیخ نے مولاناشیرانی سے ملاقات کی، جس میں مولانا شیرانی اور دیگر ارکان نےعمران خان کا ساتھ دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں وائس چیئرمین شاہ محمد قریشی، مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز چودھری اور سابق وزیر مذہبی امور نورالحق قادری بھی موجود تھے جبکہ صدر بلوچستان قاسم سوری ، جنرل سیکرٹری پختونخوا علی امین گنڈا پور اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود رہے، مولانا شیرانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیخلاف جدوجہد مشترکات میں سے ہے، سماج و سیاست سے جبر و نفاق کا خاتمہ اہم ضرورت ہے، دونوں جماعتوں کے مابین رفاقت کو باہمی روابط و مشاورت سے نتیجہ خیز ایجنڈے کی صورت میں ڈھالیں گے. چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مولانا خان محمد شیرانی اور عمائدین کا خیر مقدم کرتا ہوں، ارفع مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد سیاست کا امتیاز ہے، تحریک انصاف روایتی سیاست سے بالاتر، اعلیٰ سیاسی و سماجی مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہے، اہلِ علم آگے بڑھیں اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں، دونوں جماعتوں کے طے پانے والے معاملات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔