لاہور: چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ میری طبعیت ٹھیک نہیں ہے، دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں۔ سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں ، جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا بھی کبھی چلتا ہے کبھی نہیں۔گھروں والوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی۔ صحافی نے پرویز الہیٰ سے سوال پوچھا کہ کیا چوہدری صاحب آپ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کر دوں ، ادھر بھی میڈیا سے بات نہیں کرنے دی جارہی۔ آپ میری حالت دیکھ رہے ہیں اس حالت میں پیش کیا ہے ۔