ویب ڈیسک: لاہور ائیر پورٹ سے عمران ریاض کی گرفتاری کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ عمران ریاض اور پانچ ساتھیوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمہ ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کی مدعیت میں تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں کارسرکار میں مداخلت ، املاک کو نقصان پہنچانے سمیت 6 دفعات لگائی گئیں۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران ریاض کو اے ایس ایف ناکے پر روکنے کی کوشش کی گئی۔ عمران ریاض اور ساتھیوں نے اے ایس ایف کے بیرئیرز کو توڑا۔