ویب ڈیسک: (سلیمان اعوان) امانت میں خیانت کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری میں صحافی عمران ریاض کے خلاف امانت میں خیانت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ماڈل ٹاؤن کچہری کے مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران ریاض کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔
تھانہ نشتر کالونی پولیس نے صحافی عمران ریاض کو ایک روزہ جسمانی مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا۔ عمران ریاض کی جانب سے وکیل علی اشفاق اور اظہر صدیق نے دلائل دیے۔