( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: نیویارک کے نساو کاونٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک اسٹیڈیم کوعارضی طورپرورلڈکپ کےمیچزکے لئےبنایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ نساوکاونٹی اسٹیڈیم نے پاک بھارت میچ سمیت ورلڈکپ کے 8 میچزکی میزبانی کی ہے۔
انڈیا اور امریکا کے درمیان میچ نساو کاونٹی پر کھیلا جانے والا آخری میچ تھا۔
رپورٹس کے مطابق نساوکاونٹی اسٹیڈیم کو گرانے کے لئے بھاری مشینری پہنچا دی گئی ہے۔ نیویارک کے اسٹیڈیم کو بنانے کے لئے 106 سے زائد دن لگے تھے۔ نیویارک اسٹیڈیم کو مکمل طورپرختم کرنے کے لئے 6 ہفتے لگیں گے۔